مرکز کے زیر انتظام جماعت احمدیہ کی تصاویر کی آفیشل لائبریری 'مخزنِ تصاویر' لندن میں قائم ہے۔ حضرت مرزا مسرور احمد خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزنے اپریل 2006 میں اس کا اجراء نوفرمایا تھا۔
'مخزن تصاویر' کا بنیادی مقصد جماعتی تصاویر کو اکٹھا کرکے ان کی جانچ پڑتال کرنا اور ان کو ترتیب دے کر محفوظ کرنا ہے۔ اس مقصد کےلئے ایک مستقل پراجیکٹ جاری ہے جس میں مختلف کیٹیگریز کے تحت تصاویر کو اکٹھا کرکے محفوظ کیا جا رہا ہے۔ اس میں تصاویر حضرت مسیح موعود علیہ السلام، خلفائے کرام، صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم، تاریخی اعتبار سے دیگر اہم شخصیات اور تمام تاریخی اہمیت رکھنے والے مواقع پر لی گئی تصاویر شامل ہیں۔ اس طرح اس پراجیکٹ کے تحت جماعت احمدیہ عالمگیر کی تصویری تاریخ محفوظ کی جارہی ہے۔